Aug 10, 2018 07:02 am
views : 344
Location : Different Areas
Karachi-, Eid-ul-Adha, Vegetables Price Hike
کراچی ، عیدقربان کی آمدآمد، سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر
عیدقربان کی آمد کے موقع پر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشی بن کر رہ گئی ہے۔
شہرقائدمیں عید قربان قریب آتے ہی شہر میں ملنے والی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے۔ شہر میں قمتوں کو چیک کرنیکا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کی دلچسپی نہیں کہ وہ شہریوں کو ریلف فراہم کرسکیں،ہمارا کوئی بھی تہوار آتا ہے تو اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔
شہر میں 30روپے کلو بکنے والا ٹماٹر اب 60روپے جبکہ ہری مرچ 140روپے کلو اور بیاز 70 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں اشیاء منڈی سے ہی مہنگی ملتی ہے اس لیے مہنگائی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قیمتوں کے نظام کو درست کرے تاکہ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
اس موقع پر خاتون خریدار نجما نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
شہری خورشید خان نے میڈ یا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا