Aug 10, 2018 07:21 pm
views : 385
Location : Different Areas
Lahore-.14th.August.Independence.Day.Preparation
لاہور ، یوم آزادی کی تیاریاں زور شور سے جاری،موٹروے پولیس پیش پیش
جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر گلی کوچوں‘ چوراہوں اور سڑکوں پر واقع فٹ پاتھوں پر سجے سٹالز پر لگے سپیکرز پر بجنے والی دھنوں پر جھومتے نوجوانوں کی ٹولیاں قومی پرچم سے اپنے موٹر بائیک گاڑیوں کو سجانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔اسی حوالے سے موٹر وے پولیس بھی جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔
موٹر وے پولیس یو م آزادی بھر پور انداز میں منانے کے لئے پر عزم دکھائی دے رہی ہے ۔کہی والدین اپنے بچوں کو انکی مرضی کی اشیاء4 وطن سے محبت سے آراستہ لے کر دیتے نظر آتے ہیں۔ ہر عمر کے افراد بیجز‘ ٹوپیاں‘ قومی پرچم سے سجی شرٹس اور گھروں کو سجانے کے لئے جھنڈیاں خریدنے میں مصروف ہیں۔