Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 11, 2018 06:28 pm views : 389

Location : Different Areas

Lahore- 14th August Independence Day Celebration Preparation
  • Urdu

لاہور ، ملک کے71 ویں یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کی جانب سے تیاریاں عروج پر

ملک کے71 ویں یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کی جانب سے بھرپور تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ جشن آزادی کو یادگار اور منفرد بنانے کے لیے شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
جوں جوں یوم آزادی کا دن قریب آرہا ہے ویسے ویسے جشن آزادی منانے کے لیے لاہوریوں کا جوش و جذبہ بڑھتا جا رہا ہے،شہریوں کی جانب سے آزادی کا دن منانے کے لیے کی جانے والی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں ،لاہور کے عوام وطن عزیز سے محبت کے اظہارکیلیے گلیوں ،محلے ،چوراہوں اور سڑکوں کو سبز ہلالی پرچم سے سجا رہے ہیں وہیں پر ان مقامات پر چراغاں بھی کر رہے ہیں، یوم آزادی کو یادگار اور منفرد بنانے کے لیے شہری سجاوٹ میں نت نئی جدت لا رہے ہیں۔
شہر کی سرکاری،نیم سرکاری اور دیگر عمارتوں ، تعلیمی اداروں ، مارکیٹوں اور بازاروں کو جھنڈے ،جھنڈیوں ، ہری اور سبز روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے ،یوم آزادی کے موقع پر جہاں نوجوانوں کی جانب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جا رہا ہے وہیں پر خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں اور ہر سال کی طرح امسال بھی قومی پرچم سے مشابہت رکھنے والے ملبوسات اور جیولری کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یوم آزادی کی مناسبت سے بڑی تعداد میں اس طرح کے ملبوسات اور جیولری کو فروخت کے لیے مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر جہاں مخصوص مارکیٹوں میں یوم آزادی کی مناسبت سے سامان فروخت کیا جا رہا ہے وہیں پر شہر بھر میں سبز ہلالی پرچموں ، بیجز ، ٹی شرٹس ،کیپ ، ہیئر بینڈز ،جھنڈیوں اور دیگر سامان کے سینکڑوں اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں پر دن پر شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کرتی ہوئے دکھائی دیتی ہے،اس موقع پر بچوں کی جانب سے بھی قومی پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جا رہاہے۔
اس موقع پر خریدار بچا ارسلا ن نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
دکاندار محمد علی نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved