کراچی ، اگر مولانا فضل الرحمان والی بات ہم کہتے تو را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی، فاروق ستار
ایم کیو ایم کے پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان والی بات ہم کہتے تو را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خوش قسمت ہیں کہ انہیں را کا ایجنٹ نہیں کہا گیا، الیکش کمیشن کے باہر مولانا فصل الرحمن نے جو تقریر کی انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا، اگر غلطی سے ہم میں سے کوئی بھی ایسا کہہ دیتا تو ہمارے خلاف را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی۔
فاروق ستار نے کہا کہ حکومت سازی کے لیے پیپلزپارٹی سے رابطہ ہے اور بات چیت ہو سکتی ہے تاہم صوبے میں حکومت بنانے کے لیے باقاعدہ کوئی بیٹھک یا مکالمہ نہیں ہوا، ایم کیو ایم کی ہمیشہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن کی خواہش رہی ہے، لیکن گزشتہ 10 سالوں میں بے پناہ کرپشن بھی دیکھنے میں آئی ہے، پیپلزپارٹی حکومت نے سندھ کے شہری اور دیہی عوام میں فرق ختم کرنے کے بجائے بڑھایا ہے، پی پی پی کے سابق وزرا کے خلاف کرپشن کے 180 مقدمات روک دیئے گئے ہیں، کرپشن پی پی کے وزرا نے کی اور کارروائیاں سندھ کے شہری علاقوں میں کی گئیں۔