Aug 13, 2018 03:46 pm
views : 305
Location : Different places
Islamabad- 14th August Preparation.
اسلام آباد،شہر اقتدار کے باسی جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف
شہر اقتدار میں یوم آزادی منانے کے لیے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، سرکاری ونجی عمارتوں پر برقی قمقمے لگائے گئے ہیں جبکہ شہر میں قومی پرچم اور جھنڈیوں کی بہار ہے،بازاروں میں کپڑے‘ چوڑیاں قومی پرچم کے رنگ کی فروخت ہورہی ہیں جبکہ مختلف اقسام کے بیجز بھی فروخت ہورہے ہیں۔ اسکولوں میں یوم آزادی کے حوالے سے پروگرامات ترتیب دیے جارہے ہیں،ہر طرف ملی نغموں کی گونج ہے۔
بچے ہوں یا بڑے سب ہی آزادی کی خوشیاں منانے کو بے تاب نظرآتے ہیں، بچے جھنڈیوں سے گھر سجانے کے لیے خریداری کررہے ہیں،شہری کہتے ہیں کہ آزادی کا جشن پوری قوم مل کر منائے گی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بزرگ شہری ملک میر کا کہنا تھا 14 اگست کا دن ہمارے لئے بہت اہم ہے اسی دن ہم غلامی کی زنجیر سے آزادی ہوئے۔
ایک بچے عبدالاحد کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو میں اپنی بھائی کی سالگرہ بھی مناتا ہوں اور یوم آزادی بھی۔