ڈیرہ اسماعیل خان،سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس میں تصادم،4 اہلکار شہید ، متعدد افراد زخم
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن ژوب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،شہید ہونے والوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری اور خاصے دار فورسز کےاہلکار شامل ہیں،لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا،حادثے کا شکار بس کوئٹہ سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔
حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،زخمیوں میں سیکورٹی اہلکار اور بس میں سوار مسافر دونوں شامل ہیں،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔