لاہور،پی ٹی آئی رہنماؤں کی مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان لاہور میں چوہدری برادران کی رہاش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی اور چوہدری مونس الہی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مشاورت سمیت ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطوں اور 14 اگست کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے اداروں کو کھوکھلا کیا ہے، ان کی تمام چیزوں کو بے نقاب کریں گے بتائیں گے کہ 10 سال میں کتنا نقصان ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک عوامی حکومت بنائے گی،بلدیات کا نیا نظام لے کر آئیں گے۔
چوہدری پرویز الہی کاکہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی کے لئے قانون سازی کریں گے۔