کراچی،پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ،عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی،رویت ہلال کمیٹی
پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم ذوالحجہ 13 اگست اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مرکزی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا کہ تمام شواہد کے حاصل ہونے کے بعد تصدیق کی جاتی ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، لہٰذا یکم ذوالحج مورخہ 13اگست2018کو جبکہ عیدالاضحیٰ22اگست بروز بدھ کو ہوگی۔