چمن،دھماکے کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق،6زخمی
صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں سپیشل برانچ کے دفتر کے باہر دھماکے سے 1شخص جاں بحق 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔