Aug 13, 2018 05:28 pm
views : 450
Location : Different places
Karachi- TLP Protest Against Holland & Election Result
کراچی،تحریک لبیک پاکستان کی ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں اور الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ہالینڈ میں منعقد ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف اور الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں حسن اسکوائر سے مزار قائد تک نکالی جانیوالی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کرکے انکے مینڈیٹ کو چرایا گیا جبکہ ہالینڈ میں منعقد ہونے والے گستاخانہ خاکوں پر پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے اپنی آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے کارکن نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا
تحریک کے کارکن نے ہالینڈ کی سفارتخانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔