اسلام آباد :نوازشریف کواڈیالہ جیل سےاحتساب عدالت پہنچا دیا گیا
سزا یافتہ سابق وزیراعظم کواڈیالہ جیل سے آرمرڈ وہیکل میں عدالت پہنچادیا گیا، نوازشریف کے قافلے میں جیمروالی گاڑی ، ایمبولینس اور 14 گاڑیاں شامل تھیں۔نوازشریف کی پیشی کے سلسلے میں جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف 200 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماوں کواحتساب عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بینچ نے شریف خاندان کے خلاف اپیلوں پرسماعت کی
احتساب عدالت نے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔