کراچی:وزیراعلی کو دعوت دیتا ہوں مل کر صوبے میں کام کریں ، عمران اسماعیل
کراچی سندھ میں پی ٹی آئی کے نامزد گورنر سندھ کے امیدوار عمران اسماعیل کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔۔۔۔پارٹی نے مجھ پر اعتماد کیا ہم مل کر صوبے میں کام کرینگے۔۔۔ کافی مشکلات درپیش ہیں ۔۔۔لیکن کام کرینگے۔۔۔۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو دعوت دیتا ہوں آیئےمل کر صوبے میں کام کریں۔۔۔۔صوبے میں جو ترقی عمران خان چاھتے ہیں پی پی پی کے ساتھ مل کر کام کریں ۔۔۔ انکا مزیدکہنا تھاتمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ترقی کا کام ہوگا ۔۔۔۔ بہت جلد ترقیاتی پیکج کا اعلا ن کیا جائے گا۔۔۔نامزد گورنر سندھ نے کہا کہ گورنرہاوس میں صرف آئینی کام کروں گا۔ رہائش میں اپنے ذاتی گھر پررکھوں گا۔۔۔سندھ کی ترقی کے لیے مراد علی شاہ سے بات کرونگا