کراچی :سندھ اسمبلی میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا
سندھ اسمبلی میں بعض ارکان نے سندھی اور کچھ نے انگریزی زبان میں حلف اٹھایا۔ نومنتخب اراکین کی جانب سے اسمبلی رجسٹرپرحروف تہجی کے تحت دستخط کیے ۔سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔کورٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پرشدید ٹریفک جام ہوا جس کے بعد کئی ارکان کو پیدل سندھ اسمبلی آنا پڑا