اسلام آباد :قومی اسمبلی کا اجلاس نومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا
ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسپیکرایازصادق نے قومی اسمبلی کے 342 اراکین میں سے 331 ارکان سے حلف لیا۔اسپیکرقومی اسمبلی نے نومنتخب اراکین سے حلف لینے کے بعد حروف تہجی کے تحت اراکین کو رول آف ممبر پردستخط کیے اور سب سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کا نام پکارا گیا۔
سردار ایاز صادق نے اجلاس کے آغاز میں نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور حلف برداری کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔حلف برداری سے قبل اسپیکر ایازصادق نے قومی اسمبلی کے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کے لیے 15 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا اور طریقہ کار بھی بتایا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت دیگراراکین قومی اسمبلی میں حاضر ہوئے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظرریڈ زون سمیت ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی گئی ، ریڈ زون میں کسی بھی غیرمتعلقہ فرد کو داخلے کی اجازت نہیں دی ج گی جبکہ سیکیورٹی کے لیے پولیس اوررینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔