اسلام آباد :آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کیلئے کام کریں گے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج شام لال حویلی میں جشن ہوگا، فضل الرحمان بھی آکر دیکھیں، آج شام کو عمران خان نے اتحادیوں کومدعو کیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غریب اور عام آدمی کاپاکستان بنائیں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھی نہیں چل سکتیں، جمہوریت کوآگے لیکر چلیں گے، تمام جماعتوں کےسامنے دوستی کا ہاتھ بڑھا ئیں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان جہاں ذمہ داری دیں گے نبھاؤں گا، آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کے لئے کام کریں گے۔