Aug 13, 2018 06:40 pm
views : 384
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Balochistan Assembly Session
کوئٹہ ، بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اورتمام نو منتخب اراکین اسمبلی قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوگئے۔اس موقع پر ایوان میں گہما گہمی رہی، ارکان بلوچستان اسمبلی ایک دوسرے سے بغلگیرہوئے اور مبارک باد دی۔
اجلاس میں جام کمال خان اور سردار یار محمد رند نے حلف اٹھالیا۔سردار صالح محمد بھوتانی نے ساتویں بار رکن بلوچستان اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔جان محمد جمالی نے پانچویں بار رکنیت کا حلف لیا۔نوابزاادہ طارق مگسی اور جان محمد جمالی نے پانچویں بار رکنیت کا حلف اٹھایا۔سید احسان شاہ اور عبدالرحمان کھیتران نے چوتھی بار ایم پی اے کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔تیرہ ارکان اسمبلی نے دوسری بار ایم پی اے کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔حلف اٹھانے پر ارکان حلف نامے پر دستخط کئے۔اجلاس میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
ساتویں بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونیوالے ثنااللہ زہری حلف اٹھانے نہیں آئے۔