Aug 13, 2018 07:08 pm
views : 392
Location : DIG West Office
Karachi- SSP Central Irfan Ali Baloch Press Conference
کراچی ، ضلع سینٹرل پولیس کی دو مختلف کامیاب کارروائیا ں میں10 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی سینٹرل عرفان علی بلوچ نے اپنے دفتر واقع گلبرگ میں ایک پریس کانفرس کی۔ جس میں ضلع سینٹرل میں پولیس کی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔
عرفان علی بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلال کالونی پولیس آپریشن ا ور انو یسٹیگیشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گولڈ لیف ڈسٹری بیوشن کے سیکورٹی گارڈ کو قتل کرکے 28 لاکھ چھین کر فرار ہونے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔جن سے اسلحہ و دیگر برآمد کیا۔
ایس ایس پی سینٹرل عرفان علی بلوچ نے کہا دوسری کارروائی میں تھانہ گلبرگ ڈکیتی میں ملوث خاتون سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جن سے اسلحہ موبائل فون اور گاڑی برآمد کرلی۔