Aug 13, 2018 08:29 pm
views : 371
Location : Parliament House
Peshawar- KPK MPA elects take oath in Provincial Assembly
پشاور،نو منتخب اراکین کے پی کے اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا اور اسپیکر اسد قیصر کی غیر موجودگی میں اورنگزیب نلوٹھہ نے نومنتخب اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی سے حلف لیا۔
کے پی کے اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسمبلی کی عمارت ریڈ زون قرار دی گئی ہے اور اسمبلی اجلاس کے موقع پر400 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے،اپوزیشن اراکین نے اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔
حلف کے بعد ارکان اسمبلی رولز کے مطابق اسمبلی رجسٹر پر حروف تہجی کے تحت دستخط کیے جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 15 اگست تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے 112 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا ہے۔ ایوان میں پیپلزپارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کرتے میں دھماکے میں اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔اجلاس میں بم دھماکوں میں جاں بحق اکرام اللہ گنڈاپور اور ہارون بلور سمیت دیگر افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔