Aug 14, 2018 02:36 pm
views : 379
Location : Parliament House
Islamabad- PPP Leader Raja Pervaiz Ashraf Media Talk
اسلام آباد،پارلیمنٹ میں جنگ کرنے نہین آئے،جمہوریت کو مضبوط کرنے آئے ہیں،راجا پرویز اشرف
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں جنگ کرنے نہین آئے،جمہوریت کو مضبوط کرنے آئے ہیں ،ن لیگ کے ساتھ اپوزیشن میں ضرور ہیں لیکن انکی اور ہماری اپنی اپنی شناخت ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے محبتوں کو فروغ دیں گے۔
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ اپوزیشن میں ضرور ہیں لیکن انکی اور ہماری اپنی اپنی شناخت ہے۔
راجا پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جنگ کرنے نہین آئے،جمہوریت کو مضبوط کرنے آئے ہیں۔