Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 14, 2018 04:49 pm views : 342

Location : Bahria Town

Karachi- Independence Day Celebration,Fireworks at Bahria Town
  • Urdu

کراچی، ملک بھر میں جشن آزادی کی خوشی میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ

ملک بھر میں جشن آزادی کی خوشی میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
ملک بھر میں 71 واں یوم آزادی آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا جبکہ اس موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں تحریک آزادی کی یادوں کو تازہ کیا جائے گا اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی انتھک کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
یوم آزادی کے موقع پر دن كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحكومتوں میں 21،21 توپوں كی سلامی سے ہوگا، نماز فجر كے بعد ملك كی خوشحالی، یكجہتی و استحكام ،امت مسلمہ كے اتحاد اور كشمیریوں كی دیرینہ جدوجہد كی كامیابی كے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔
یوم آزادی كے حوالے سے پرچم كشائی كی تقریب كنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی جس میں صدرمملكت ممنوں حسین مہمان خصوصی ہوں گے اور وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
اس سے قبل 13 اگست کی شب 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کرکے آزادی کے دن کو خوش آمدید کہا گیا۔
کراچی سمیت دیگر شہروں میں رات 12 بجتے ہی نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، اس موقع پر موٹرسائیکل اور دیگر گاڑیوں میں سوار منچلوں نے قومی پرچم تھامے ہوئے تھےجبکہ بیشتر افراد نے اپنی گاڑیوں پر قومی پرچم سجا رکھا تھا۔
بچوں اور بڑوں نے جشن آزادی کی خوشی میں سبز رنگ کے لباس زیب تن کررکھے تھے جب کہ بچوں نے خصوصی طور پر چہروں پر قومی پرچم بنائے ہوئے تھے اور اپنی خوشی کا اظہار کررہے تھے۔
كراچی میں صبح مزارقائد پرگارڈز كی تبدیلی كی تقریب ہوگی، پاك بحریہ كا چاك و چوبند دستہ گارڈ كے فرائض سنبھالے گا، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ مزار پر حاضری دیں گے اور پرچم کشائی کریں گے جب کہ ان کے ہمراہ دیگر وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ہوں گے۔
یوم آزادی پر زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے افراد بھی بابائے قوم كوخراج تحسین پیش كرنے كے لیے مزار پر حاضری دیں گے۔ یوم آزادی پر اسلام آباد سمیت اہم شہروں میں تمام اہم سركاری اور نجی عمارتوں شاہراؤں، چوراہوں كو برقی قمقموں ، قومی پرچموں، قومی رہنماوں كی تصاویروں بینرز اورجھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved