لاہور،پاک فوج کےچاق چوبند دستےنے مزار اقبال پر اعزازی گارڈزکےفرائض سنبھال لیے
پاک فوج کےچاق چوبند دستےنے مزار اقبال پر اعزازی گارڈزکےفرائض سنبھال لیے ہیں۔
ملک بھر میں جشن آزادی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جشن آزادی کے حوالےسے ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جشن آزادی کےموقع پر لاہور میں مزار اقبال پر بھی پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا،پاک فوج کےچاق چوبند دستےنےاعزازی گارڈزکےفرائض سنبھال لیے۔
جی اوسی میجرجنرل شاہد محمود نےآرمی اور رینجرز کے دستوں کا معائنہ کیا، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔