کراچی ، پاک بحریہ کی یونٹس میں اکہترویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز،ترجمان پاک بحریہ
پاک بحریہ کی یونٹس میں اکہترویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صبح کا آغاز پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی استحکام و ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔ کراچی میں پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس بہادر میں 21توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔یوم آزادی کی مناسبت سے پاک بحریہ کے تمام یونٹس کو سبز ہلالی پرچم سے سجایا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مزارِ قائد پر اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی پر وقار تقریب منعقد ہو ئی۔ تقریب کے دوران پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لئے۔