کراچی ، 71واں یوم آزادی ، نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن کی مزار قائد پر حاضری
نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن اورقائم مقام گورنر سندھ آغاسراج درانی نے مزار قائد پر 71ویں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی،اس موقع پر سندھ کابینہ کے ارکان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
قائم مقام گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے قومی ترانے کی دھن پرپرچم کشائی کی،قائم مقام گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اورقائم مقام گورنر سندھ نے مہمان کے کتاب میں اپنے تاثرت درج کئے۔
اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا