کراچی ، یوم آزادی کے موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی مزار قائد پر حاضری
کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) اور تما م سیکٹر ز اور ونگ ہیڈ کوارٹر ز میں پر چم کشائی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں جن کے دوران رینجرز کے چاک و چو بند دستوں نے قومی پرچم کو سلا می پیش کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق یوم آزادی کی منا سبت سے ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
اس موقع پر ڈائر یکٹر جنرل پا کستا ن رینجرز (سندھ) کے علاوہ ودیگر رینجرز افسران نے قائد کی روح کے ایصال ثواب اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی ۔