Aug 14, 2018 05:58 pm
views : 409
Location : Bahria College
Karachi- Indepedence Day, PN Events at PMM and Bahria College
کراچی ، پاک بحریہ کی جانب سے 71 ویں یوم آزادی کی سرگرمیاں جاری
ترجمان پاک بحریہ جشن آزادی کے حوالے سے پاک بحریہ کے مختلف یونٹس بشمول پاکستان میری ٹائم میوزیم میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔
میری ٹائم میوزیم کی تقریب میں پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں کے طلباء کی بڑی تعداد نے قومی ترانہ پڑھا اور ملی نغمے پیش کئے۔ بحریہ کالج کارساز میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا۔طلبا ء نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔
گورنمنٹ گرلز اسکول یونس آباد، کراچی میں بھی پاک بحریہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔کراچی ہاربر میں پاک بحریہ کے زیر انتظام بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی ماہی گیروں کی کشتیوں سمیت بھرپور شرکت کی۔ 100 سے زائد کشتیوں نے ریلی میں شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم آزادی کے حوالے سے پاک بحریہ کے زیر اہتمام عوام کے لئے ایک خصوصی بینڈ شو شام چار بجے میری ٹائم میوزیم میں پیش کیا جائیگا۔