اسلام آباد ، طیارے میں رقص کرنے والی لڑکی کا ویڈیو پیغام
طیارے میں رقص کرنے والی لڑکی کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔
پی آئی اے کی پروازمیں قومی پرچم پہن کر رقص کرنے والی لڑکی کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا ہے۔
ایوانامی غیر ملکی لڑکی کا کہنا ہے کہ ’کی کی چیلنج‘ کی ویڈیو پر مجھے بہت سارے مثبت پیغامات آئیلیکن اگر کسی کومیرا یہ اقدام پسند نہیں آیا تومیں معذرت چاہتی ہوں۔‘
ویڈیو پیغا م میں ’ایوا‘کا کہنا تھا کہ میں پی آئی اے کی پرواز سے کراچی آ رہی تھی کہ کسی نے مجھے’کی کی چیلنج‘ کرنے کا مشورہ دیااور میرے اس ’کی کی چیلنج‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اپنی ویڈیو میں ایوا نے مزید کہا کہ میں نے یہ سب کچھ پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینے کیلیے۔پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لیے مزید ویڈیو بناتی رہوں گی۔