لاہور،نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور میئر لاہور کی مزار اقبال پر حاضری
نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری، مئیر لاہور کرنل(ر)مبشر نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،برصغیر کے عظیم شاعر کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں،فوجی حکام، معززین شہر سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی مزار اقبال پر حاضری کے بعد فاتحہ پڑھی۔
مبشو جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک دن میں دنیا کے نقشے پر نہیں ابھرا تھا بلکہ قربانیوں اور طویل جدوجہد کے نیتجے میں وجود میں آیا تھا۔
نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بزرگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔