کراچی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی مزار قائد پر حاضری
پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی۔
نامزد شدہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی منانے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی ہے۔ ملک خصوصاً سندھ کی عوام کو جشن ا?زادی کی مبارک باد ہو۔ عوام نے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے۔
نامزد وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں اچھی و ایماندار کابینہ تشکیل دیں گے، ’ن لیگ نے 25 ارب تو دور 25 لاکھ بھی کراچی پر خرچ نہیں کیے، پیپلز پارٹی نے کراچی کی روشنیاں واپس لانے میں کردار ادا کیا۔