Aug 14, 2018 08:13 am
views : 356
Location : Convention Centre
Islamabad- President Mamnoon Hussain Addresses
اسلام آباد، 14 اگست کا دن ہمارے لئے ایک خوبصورت دن ہے،صدر مملکت
پاکستان کے 71 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان ، چئیرمین سینییٹ اور سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت ملک کی اعلی ترین قیادت کے علاوہ دوست ممالک کے سفرا نے شرکت کی۔
جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت جذبے کا نام ہے،ہماری پناہ گاہ ہے،اور 14 اگست کا دن ہمارے لئے ایک خوبصورت دن ہے۔
ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آج کے کشمیریوں کی تاریخ ساز قربانیوں کو بھی محبت سے یاد کرتے ہیں۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ کوئی جبر کوئی رکاوٹ ہمیں منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔