کراچی،استعفیٰ کا فیصلہ کارکنوں کے کہنے پر واپس لیا،آفاق احمد
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمدکا کہنا ہےکہ میں نے قیادت سے استعفیٰ نیک نیتی سے دیا تھا اور کسی قسم کی پوائنٹ اسکورنگ مقصد نہیں تھا لیکن میرے مستعفی ہونے کے بعد شہدا کے لواحقین، اسیروں کے اہل خانہ اور دیگر بزرگوں کے زور دینے پر میرے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ میں ان کے مطالبے پر سر جھکاؤں۔
اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے فیصلے کے امنے سر تسمیل خم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
آفاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرکے تنظیم کو از سر نو تشکیل دیں گے۔