اسلام آباد : آج چترال سے لیکر کراچی تک پوری قوم نوازشریف کے ساتھ ہے،شہبازشریف
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کیخلاف صدائے احتجاج بلند کیا، 3 مرتبہ منتخب وزیراعظم کو جیل بھیجا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ہم اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج ریکارڈ کرایا، آج اپیلٹ کورٹ میں اپیل دوبارہ سنی جائے گی۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا چترال سے لیکر کراچی تک پوری قوم نوازشریف کے ساتھ ہے۔