کراچی ؛ شہر قائد میں پولیس کی اہم کارروائی،بھتہ خور گرفتار
ایس پی نیو کراچی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ملزم اپنے گروہ کے ہمرہ ایم کیوایم لندن کے نام پر بھتہ وصول کرتا تھا۔۔۔ملزم کا گروہ 20افراد سے شہریوں سے بھتہ وصول کرچکا ہے۔۔۔۔بھتہ وصول کرکے ایم کیویم لندن سیٹ اپ کو رقم بھجواتا تھا ۔۔۔۔ملزم عامر اسکول کے مالک سے بھتہ طلب کررہا تھا جب رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔۔۔۔ ملزم کئی مرتبہ جیل جاچکا ہے اور ضمانت پر رہا ہے۔۔۔انکا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے بھتے کی پرچیاں اور بیس ہزار اسلحہ برآمد کیا گیا،ملزم کے گینگ کے چار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے