لاہور:کوشش ہوگی کہ سب کوساتھ لیکرمل کرچلیں گے،پرویز الہی
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ہم بہتری کی جانب چلیں، جب اسپیکر کا الیکشن ہو جائے گا تو وزیراعلیٰ کا اعلان بھی ہوجائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کالی، نیلی ، پیلی پٹیاں چلتی رہیں گی، اس میں ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اس طرح چلے گی کہ آپ بھول جائیں گے کہ اسمبلی کا ماحول کبھی خراب ہوتا تھا۔