Aug 15, 2018 07:12 pm
views : 344
Location : Parliament House
Islamabad- Vice Chairman PTI Shah Mehmood Qureshi Media Talk
اسلام آباد ، پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ پڑے گی،شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری اور دیرپا نہیں، ان کےدرمیان خلیج بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید اضافہ ہوگا، ہمارے ارکان کی نئے پاکستان کےلیے عمران خان سے کمٹمنٹ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نےپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ پڑے گی، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے امیدوار پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ کی نشاندہی کر رہا ہوں، ایک دو روز میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑ واضح ہو جائے گی۔