Aug 16, 2018 01:57 pm
views : 338
Location : Different places
Islamabad- APHC Protest Against India
اسلام آباد،بھارتی یوم آزادی پر کشمیری عوام کا یوم سیاہ،بھارت کے خلاف احتجاج
کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام 15 اگست بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور منانے کے لئے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوۓ ظلم و جبر اور دوران حراست ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ بھارتی حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور یہ نہ سمجھے کہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا سکے گا۔
دوسری جانب مشعال ملک کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نئی حکومت مسئلہ کشمیر کے ھوالے سے بھرپور کردار ادا کرے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنا یوم زادی منا رہا ہے اسی طرح کشمیریوں کو بھی انکا یوم آزادی منانے کا حق ہے۔