Aug 16, 2018 02:04 pm
views : 347
Location : Parliament House
Islamabad- PTI Asad Qaiser Elected Speaker National Assembly
اسلام آباد، تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب
پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ۔
اسپیکراسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے عملے کو ہدایت کرتا ہوں کہ دیانت داری سے فرائض انجام دیں،پریس گیلری کے بغیر ایوان نامکمل ہے، ہم سب کی پہچان اور شناخت پاکستان ہے۔
پی ٹی آئی کے نامزد کر دہ اسد قیصر 176ووٹ لے کر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے بطور اسپیکر قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا۔ایاز صادق نے اسد قیصر کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے330 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے 8 ووٹ مسترد ہوئے، اسد قیصر نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ خورشید شاہ 146 ووٹ حاصل کیے۔