کراچی :عمران شاہ نے بھائی کے ساتھ مل کر بدترین تشدد کیا، سوتیلی والدہ کا الزام
پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ کے شہری پر تشدد کی ویڈیو گزشتہ روز منظر عام پر آئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران شاہ نے وضاحت کی تھی کہ ایک شہری اپنی گاڑی سے دوسری گاڑی پر بار بار ٹکر مار رہا تھا منع کرنے پر بدتمیزی کی۔
واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹر محمد علی شاہ کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے عمران شاہ اور جنید شاہ پر سنگین الزامات لگا دیئے۔
وہ کہتی ہیں کہ امریکا میں مقیم میرے بیٹے کو جان کا خطرہ ہے، عمران شاہ نے مجھے اور میرے بیٹے کو دھمکی دی، اب ایم پی اے بننے کے بعد اور ڈر لگ رہا ہے، میں میڈیا میں محمد علی شاہ کی وجہ سے نہیں آئی۔
انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ مجھے انصاف اور شرعی و معاشرتی طور پر جائز حق دلوائیں، ہمیں سکون سے پاکستان میں رہنے دیں، ڈاکٹر فاروق ستار اور وسیم اختر نے انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی تھی