Aug 16, 2018 05:08 pm
views : 327
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed chairs High Level Security Meeting
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
کراچی میں ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو ا جس میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال بالخصو ص عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات یو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا جائز ہ لیا گیا ۔ اجلاس کے دوران اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مویشی منڈیوں ، کمرشل ایریاز اور تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی طور پر اقداما ت کئے جائیں گے ۔
اس موقع پر مربوط حکمت عملی بھی مرتب کی گئی جس کے تحت کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشتگردی یا اسٹریٹ کرائم کے واقعات سے موثر انداز میں نمٹنے ، جبری طور پر کھالیں جمع کرنے والے عناصر اور ہوائی فائرنگ یا اسلحے کی نمائش کرنے والے افراد یا گروہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔