Aug 16, 2018 05:11 pm
views : 335
Location : Pakistan Stock Exchange
Pakistan- Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 485 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھےروزجمعرات (16اگست 2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 485پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41960 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 342 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے78 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،246 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔