Aug 16, 2018 05:20 pm
views : 318
Location : Parliament House
Islamabad- Opposition Leader Syed Khursheed Shah Media Talk
اسلام آباد ، پیپلز پارٹی شہباز شریف کے علاوہ کسی امیدوار کو ووٹ دینے پر راضی ہے،خورشید شاہ
پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے واضح کردیا ہے کہ کل وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں شہباز شریف کو ووٹ نہیں دینگے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہباز شریف کے علاوہ کسی امیدوار کو ووٹ دینے پر راضی ہے،اگر نون لیگ نے امیدوار نہ بدلا تو پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے نون لیگ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، مگر وہ اپنے موقف پر قائم ہیں، سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو مسلسل اپنے اعتماد سے نوازا ہے پیپلز پارٹی عوام کے اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی، ہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔