راولپنڈی، نواز شریف کی شوریف خاندان اور لیگی رہنماؤں سے ملاقات
اڈیالہ جیل میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے جہاں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کےلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنمابڑی تعداد میں پہنچے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم سے ملاقات کےلئے شہباز شریف سمیت شریف فیملی کے 10 افراد کے نام ملاقاتیوں میں شامل تھے جبکہ 83 افراد کا نام فہرست میں موجود ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل میں قید ہوئے 5 ہفتے ہوگئے ہیں اور ان سے آج ملاقات کا دن ہے۔ تینوں مجرموں کو کمروں سے نکال کر کانفرنس روم میں بٹھاگیا جہاں انہوں نے پہلے آپس میں ملاقات کی۔
جیل انتظامیہ نے نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست مرتب کررکھی تھی اور صرف ان افراد کی ملاقات کرائی گئی جن کا نام فہرست میں تھا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔مائزہ حمید، کشمالہ طارق، مشاہد حسین سید، حاصل بزنجو، طاہرہ اورنگزیب، نجمہ حمید ،عرفان صدیقی، پرویز رشید، سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر اور دیگر افراد اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات کرائی جارہی ہے۔