Aug 17, 2018 02:06 pm
views : 313
Location : Foriegn Office
Islamabad- Weekly foreign Office Briefing
اسلام آباد،امریکا سےفوجی تربیت کا پروگرام معطل ہوگیا ہے، اس معاملے پربات چیت جاری ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی میڈیا کی جانب سے عمران خان کے خلاف واویلا کرنے پر کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کو بڑا ہونے کی ضرورت ہے،پاکستان میں بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی موجودگی بھارتی وزیر اعظم کے دعووں کی نفی ہے اور بھارت ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں کی جیل میں صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے،کشمیریوں نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا تھا۔
ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سےفوجی تربیت کا پروگرام معطل ہوگیا ہے، اس معاملے پربات چیت جاری ہے۔