لاہور:پنجاب میں اپوزیشن کا مقابلہ عوامی خدمت سے کرینگے، محمود الرشید
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے اپوزیشن بنچوں کا انتخاب کرکے شکست تسلیم کرلی ﺗﮭﯽ، پہلے ہی کہا تھا پیپلز پارٹی "اسپیڈ ڈیزل" اتحاد سے خود کو الگ کرلے گی، پی ٹی آئی پنجاب میں اپوزیشن کا مقابلہ عوامی خدمت سے کرے گی۔
وہ بولے کہ عمران خان پنجاب سے متعلق جو فیصلہ کرینگے وہی بہتر ہوگا، جدوجہد عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے کی، وزیراعلیٰ بننے کیلئے نہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ وسائل انسانوں، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر خرچ کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن نواز، زرداری ادوار سے بہتر ثابت ہوں گے۔