کبیروالا, ملک بھر میں
پھیلتے ہوئے کانگو وائرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کی آگاہی کے لئے
محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا
کبیروالا, ملک بھر میں کانگو وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے, جس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کی آگاہی کے لئے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال کبیروالا میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا, جس میں محکمہ ہیلتھ کے ملازمین, ڈاکٹروں اور عوام نے شرکت کی,اس سیمینار کے مہمان خصوصی ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیروالا ڈاکٹر سجاد سیال نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ, یہ کانگو وائرس ایک خطر ناک وائرس ہے, جو جانوروں کے ساتھ لگے چیچڑوں سے انسانوں میں پھیل رہا ہے, انہوں بتایا کہ اس مرض سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں, جس جانور کے جسم پر چیچڑ لگے ہوں انہیں ہاتھ مت لگائیں, اور انہوں بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ہر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں کانگو کے مریضوں کے لئے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں, سیمینار کے بعد واک کی گئی, واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پینافلیکس اٹھا رکھے تھے, جو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سے شروع ہو کر شہر کی مختلف سڑکوں پر کی گئی