Aug 17, 2018 06:54 pm
views : 327
Location : Governor House
Peshawar- CM KPK Oath taking Ceremony
پشاور ، نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعلیٰ محمود خان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جب کہ صوبے کے اہم افسران سمیت بھی تقریب میں موجود تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے حلف لینے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں وزراء کی شمولیت سے متعلق مشاورت بھی شروع کردی گئی جس کی حتمی منظوری چیئرمین عمران خان دیں گے۔