Aug 17, 2018 07:00 pm
views : 323
Location : Pakistan Stock Exchange
Pakistan- Stock Exchange
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 485 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے(17اگست2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 485پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42446 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر356 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے235کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،101 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔