Aug 18, 2018 02:04 pm
views : 350
Location : Different Areas
Karachi-Electricity breaks many areas were drowned in the dark
کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے
ایک ہفتے میں کراچی میں بجلی کا دوسرا بریک ڈاؤن ہوا ہے چند روز میں بن
قاسم پاور پلانٹ دوسری بار ٹرپ ہوگیا ہے، ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے
سے متعدد گرد اسٹیشن بند ہوگئے، گورنر وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت متعدد علاقے
اندھیرے میں ڈوب گئے۔
سولجر بازار، گارڈن، نارتھ کراچی کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی
ہے، صدر، کلفٹن، ڈیفنس، گرومندر، لیاقت آباد، ناظم آباد میں بجلی غائب
ہے، کھارادر، میٹھادر، کیماڑی سمیت متعدد علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے ۔
گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلزار ہجری، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ملیر کے
علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، ڈیفنس، قیوم آباد، منظور
کالونی میں بجلی کی فراہمی معطل شہری پریشان ہوئے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بحالی کا کوئی ٹائم فریم نہیں
دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ فالٹ دور کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں