Aug 18, 2018 02:24 pm
views : 323
Location : President House
Islamabad-Oath taking Ceremony of Prime Minister
اسلام آباد:عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا
قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہوجانے کے بعد عمران خان
کی حلف برداری کی تقریب آج ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔عمران خان حلف اٹھانے
کے لیے ایوان صدر پہنچے تو انہوں نے سیاہ شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔
عمران خان، صدر مملکت ممنون حسین اور نگراں وزیر اعظم ناصر الملک ہال میں
داخل ہوئے تو قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام شرکا کھڑے
ہوگئے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد
صدر ممنون حسین نے عمران خان سے حلف لیا جس کے بعد وہ ملک کے نئے وزیر
اعظم بن گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے حلف اٹھالیا۔تقریب کے لیے مختلف شعبوں
سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سابق کرکٹرز بھی
شامل تھے۔تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج
کے سربراہان بھی شریک ہیں۔سابق کرکٹر وسیم اکرم اور مدثر نذر بھی تقریب میں
پہنچے جبکہ بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی کل ہی بھارت سے پہنچے
ہیں