Aug 18, 2018 08:22 pm
views : 440
Location : President House
Islamabad -Prime Minister Imran Khan given Guard of Honor
اسلام آباد : پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا
نو منتخب وزیراعظم عمران خان حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں
گارڈآف آنر کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو
گارڈآف آنر پیش کیا گیا اور عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی
کیا۔
گارڈآف آنر کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف سے ملاقات کی اور مصافحہ کیا۔
اس سے قبل ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا،
صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے
سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی