Aug 18, 2018 08:38 pm
views : 481
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Elections for CM Baluchistan
کوئٹہ:جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب
بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس آج ہوا۔ اجلاس
اسپیکر میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا قائد
ایوان کا انتخاب تھا۔وزیر اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال
اور متحدہ مجلس عمل کے یونس عزیز زہری مدمقابل تھے۔قائد ایوان کے انتخاب کے
لیے 2 لابیز بنائی گئی تھیں۔ جام کمال کے حمایت یافتہ اے لابی اور یونس
زہری کے بی لابی میں گئے۔
پولنگ میں جام کمال نے 39 ووٹ اور یونس عزیز زہری نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ مسلم
لیگ ن کے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے بھی جام کمال کو ووٹ
دیا۔